Aaj Logo

شائع 25 جون 2024 06:55pm

چکن بریانی میں ’تنگڑی‘ نہ ہونے پر ہنگامہ، شادی کی تقریب میں مکے، لاتیں اور کرسیاں چل گئیں

کھانا ہر دیسی کیلئے ایک خاص مقام رکھتا ہے، اور کوئی کھانے پر سمجھوتہ نہیں کرتا، خاص کر شادیوں کے موقع پر۔ کھانے کی بات آئے تو اکثر دوست بھی بدل جاتے ہیں اور طلاقیں بھی ہوجاتی ہیں۔ اگر دل تک پہنچنے کا راستی پیٹ سے ہوکر گزرتا ہے تو ایک پگڈنڈی دماغ تک بھی جاتی ہے جو پسند کا کھانا نہ ملنے پر خراب بھی ہوتا ہے۔

ایسا ہی ہوا بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی کی ایک شادی میں، جہاں بریانی میں مرغی کی تنگڑی نہ ملنے پر تقریب مغلوں اور مراٹھوں کے درمیان لڑی گئی جنگ کے میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔

شادی کے 12 دن بعد دلہن لڑکا نکلا

ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب دولہے کے مہمانوں نے دیکھا کہ شادی میں پیش کی جانے والی چکن بریانی میں تنگڑی یعنی مرغیوں کی ٹانگیں نہیں تھیں، اور دیکھتے ہی دیکھتے زبانی شکایت سے شروع ہونے والا یہ معاملہ بھرپور لڑائی میں بدل گیا۔

تقریب کی وائرل فوٹیج میں مہمانوں کو ایک دوسرے پر لاتیں، مکے برساتے اور کرسیاں پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہاں تک کہ دولہا بھی اس افراتفری میں اپنا ہاتھ صاف کرنے سے نہ کترایا۔

ایک طرف یہ معاملہ چل رہا تھا تو دوسری جانب ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کچھ لوگ ’آگ لگے بستی میں اپن اپنی مستی میں‘ کے مصداق بریانے نکالنے اور اس سے لطف اندوز ہونے میں مصروف ہیں۔

دنیا کی امیر ترین شادی، جس کا ریکارڈ مکیش امبانی بھی نہ توڑ سکے

جھگڑے کی عوامی نوعیت اور اسے آن لائن ملنے والی توجہ کے باوجود، پولیس میں کوئی سرکاری شکایت درج نہیں کی گئی۔

مقامی حکام نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے سے آگاہ ہیں اور اگر باضابطہ شکایت درج کروائی گئی تو وہ مناسب کارروائی کریں گے۔

Read Comments