بھارت کے شہر جے پور سے تعلق رکھنے والے گرو نامی شخص کو ریاست میں آنے والی غیر ملکی خواتین سیاحوں کے لیے تضحیک آمیز رویہ اپنانا مہنگا پڑ گیا۔
گرو کے ارادوں سے بے خبر خواتین سیاحوں نے معمول کے مطابق ردعمل کا اظہار کیا اور گرو کے تضحیک آمیز لہجے کا مسکرا کر جواب دیا۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین نے گرو کے رویہ پر کڑی تنقید کی۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد گرو کو 23 جون کو مقامی پولیس نے خواتین سیاحوں کو ہراساں کرنے اور ان کی ویڈیوز آن لائن پوسٹ کرنے پر حراست میں لیا تھا۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں گرو کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ ”یار، آپ کو یہ خواتین 150 روپے میں ملیں گی، وہ 150 روپے میں دستیاب ہے، وہ 200 روپے میں، آپ اسے 500 روپے میں حاصل کر سکتے ہیں اور یہ 300 روپے میں ہے۔“
چونکہ گرو ہندی میں بات کررہا تھا کہ اس لیے کوئی بھی غیرملکی خاتون سیاح اس کے ویڈیو کے توہین آمیز مواد کو نہیں سمجھ سکی۔