Aaj Logo

اپ ڈیٹ 25 جون 2024 09:36pm

کراچی: ڈکیتی کے دوران شہری تراب حسین کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

سندھ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کاروائی میں سکندر گوٹھ گلزار ہجری سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان میں یاسر عرف منا عرف علی اور محمد علی عرف بڑا شامل ہیں، ملزمان 12 اپریل کوگلشن چورنگی پردوران ڈکیتی مزاحمت کے دوران شہری تراب حسین زیدی کے قتل میں ملوث ہیں۔

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 3 بچوں کا باپ قتل، سابق پولیس افسر کے گھر چوری

رینجرز نے ملزمان کے قبضے سے ایک عدد رکشہ بھی برآمد کر لیا، ملزم کے ساتھی کامران عرف کامو اورعمران عرف گلابی گرفتاری سے بچنے کے لیےپنجاب فرار ہوا، ملزمان کو پنجاب پولیس نے ڈکیتی کی واردات کے دوران گرفتار کرلیا۔

جاسوسی کے الزام میں فوج کی حراست میں موجود شہری کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی گئی

پولیس کے مطابق ملزم یاسرعرف منا عرف علی کراچی میں روپوش تھا، منا گینگ کے ایک کارندہ محمد توقیر پہلے سے رینجرز گرفتار کر چکی تھی۔

ملزم محمد علی عرف بڑا کاانکشاف کیا کہ گزشتہ تین چار سال سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہوں، ماہ رمضان میں ساتھیوں بابر، جمیل، عمران اورمحمد نوید کےہمراہ پورٹ قاسم آئل فیکٹری میں ڈکیتی کی واردات کی کوشش کی، سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے ڈکیتی مزاحمت پرملزمان نے سیکورٹی گارڈ کو فائرنگ کر کے قتل کردیاتھا۔

Read Comments