Aaj Logo

شائع 25 جون 2024 11:41am

گرمی کی شدت میں اضافہ کے بعد لوگوں کے لیے پینے کا ٹھنڈا پانی بھی ملنا مشکل ہوگیا

حیدرآباد میں کئی روز سے پڑنے والی شدید گرمی میں برف بھی نایاب ہوگئی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کے باعث آئس فیکٹریوں میں برف کم تیار ہورہی ہے.

گرمی کی شدت میں اضافہ کے بعد لوگوں کے لیے پینے کا ٹھنڈا پانی بھی ملنا مشکل ہوگیا لوڈشیڈنگ کو جواز بنا کر چھ سو روپے میں ملنے والے برف کے بلاک کی قیمت ایک ہزار روپے سے زائد کردی گئی ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے گھروں کے فریجوں میں نہ تو برف جم رہی ہے اور نہ ہی پانی ٹھنڈا ہورہا ہے جس کے باعث لوگ برف کی دکانوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے باعث انھیں مطلوبہ مقدار اور مناسب قیمت میں برف نہیں مل پارہی.

گرمی حبس اور لو میں ویسے ہی لوگوں کا جینا دوبھر ہے ایسے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے ان کی زندگی مزید مشکل کردی ہےکیمرہ مین عدنان زئی کے ساتھ محمد وسیم خان آج نیوز حیدرآباد

Read Comments