Aaj Logo

اپ ڈیٹ 25 جون 2024 09:31am

افغانستان کے اوپنرز نے کس پاکستانی جوڑی کا ریکارڑ توڑ دیا؟

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان کے اوپنرز ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز نے پاکستانی بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان کا اوپننگ پارٹنرشپ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

افغان اوپننگ جوڑی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ پارٹرشپ رنز بنانے والی جوڑی بن گئی ہے، دونوں کھلاڑیوں نے بنگلا دیش کے خلاف سپر 8 میچ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ: افغانستان نے آسٹریلیا کیخلاف تاریخ رقم کردی

افغان کھلاڑیوں نے باورچی خانہ سنبھال لیا

اس سے قبل بابر اعظم اور محمد رضوان نے ورلڈ کپ 2021 میں 411 رنز بطور پارٹنرز بنائے تھے، ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز نے اس ورلڈ کپ میں 442 رنز شراکت میں بناکر ریکارڈ اپنے نام کیا۔

اس فہرست میں انگلینڈ کے جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز 368 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

افغان جوڑی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں 4 ففٹی پلس شراکت کرنے والی جوڑی بھی بن گئی ہے۔

دونوں کے درمیان 3 سنچریوں کی شراکت بھی رہی جو کہ ایک ورلڈ کپ ایڈیشن کا ریکارڈ ہے۔

Read Comments