پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی رہنما شہزاد رائے نے حکومت سے نئے بجٹ میں کتابوں پر سیلز ٹیکس کی تجویز واپس لینے کا مطالبہ کیا، ان کے مطابق وزیراعظم نے ان کی تجویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
شہزاد رائے نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے رابطہ کیا اور وفاقی حکومت سے درخواست کی کہ بجٹ میں درسی کتابوں پر 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ میں نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ اساتذہ کی تنخواہوں پر 25 فیصد ٹیکس چھوٹ بحال کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ معاملے کا بہترحل نکالنے کے لیے فیصلوں پر دوبارہ غور کریں گے۔