Aaj Logo

اپ ڈیٹ 06 جولائ 2024 09:44pm

محرم کا چاند نظر نہیں آیا، عاشورہ کب ہوگا تاریخ واضح ہوگئی

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کئے جانے کے بعد عاشوہ کی تاریخیں واضح ہوگئی ہیں۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین محمد عبدالخبیر آزاد کے مطابق ملک کے کسی بھی حصے سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہٰذا یکم محرم الحرام بروز پیر 8 جولائی کو ہوگی 10 محرم بروز بدھ 17 جو کو ہوگی۔

وفاقی حکومت پہلے ہی رواں سال کی سرکاری تعطیلات کی فہرست میں 16 جولائی اور 17 جولائی کو عاشورہ کی تعطیلات کے طور پر شامل کرچکی ہے۔

یومِ عاشور

دین اسلام میں حرمت والے مہینے محرم کے سب سے خاص دن 9 اور 10 محرم جنہیں عاشورہ بھی کہا جاتا ہے یہ دن مسلمانوں خاص طور پر شیعہ برادری کے لیے نہایت عقیدت کا حامل ہے، جو کہ پیغمبر اسلام ﷺ کے نواسے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

اس موقع کے لیے ہر سال خصوصی تیاریاں کی جاتی ہیں، حکومت کی جانب سے ماتمی جلوسوں، مجالس اور مجالس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے جاتے ہیں۔

Read Comments