ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کردی گئی۔ سیکرٹری تعلیم ، ورلڈ بینک کے کنٹری ہیڈ ٹاسک فورس کے کنوینئر مقرر کیے گئے ہیں۔
ٹاسک فورس میں وفاقی وزیر تعلیم و تربیت، وزیر آئی ٹی، صوبائی سیکریٹریز تعلیم بھی ٹاسک میں شامل ہوں گے، اس کے علاوہ ایشین بینک کے کنٹری ہیڈ، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے سربراہ ، یونیسیف، ڈبلیو ایف پی، جیکا، چیئرمین پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ امجد ثاقب ، سی ای او جی آئی کے، آغا خان یونیورسٹی کے نمائندے، سیٹیزن فاؤنڈیشن کے نمائندے، لمز کے وائس چانسلر، ملالہ فنڈ کے کنٹری ڈائریکٹر بھی ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔
ٹاسک فورس ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کے حوالے سے اقدامات کی نگرانی کرے گی، ٹاسک فورس ملک میں بچوں کو اسکولوں میں لانے کیلئے سفارشات بھی تیار کرے گی۔
سائنس اور آرٹس سے ہٹ کر میٹرک اور انٹر ٹیک تعلیم لا رہے ہیں، وزیر تعلیم پنجاب
وزیراعظم نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا
وزیر اعظم شہباز شریف خود ٹاسک فورس کے اقدامات کی نگرانی کریں گے، ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس کے قیام کے حوالے سے وفاق سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی ہے۔