پاکستانی شوبز میں کم عمری میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ عینا آصف کو ایک نوجوان نے لائیو شو میں پروپوز کردیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرا م میں شرکت کے دوران شو میں موجود ایک لڑکے نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے میزبان کے سامنے عینا آصف کو پروپوز کیا اور کہا کہ میں آپ کی بیٹی سے بہت پیار کرتا ہوں۔
نواجان کی ایکٹنگ پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور عینا نے کمال ایکٹنگ کرنے پر لڑکے کی تعریف کرتے ہوئے اسے مزید محنت کرنے کا مشورہ دیا۔
پروگرام میں شرکت کے دوران عینا آصف کو لوگوں کے سخت سوالات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
ان کے نام کے حوالے سے ایک لڑکی نے سوال کیا کہ آپ کا نام عینا آصف ہے لیکن لوگ آئینہ بھی کہتے ہیں تو پھر اس پر آپ کا کیا ردعمل ہوتا ہے؟
جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ میں اس طرح کی چیزوں کی زیادہ پریشانی نہیں لیتی ہاں میرے بابا مجھے پیار سے آئینہ، آئینہ کہتے ہیں۔
ان سے ایک اور سوال کیا گیا کہ کس اداکار کے ساتھ سین کرتے ہوئے سب سے زیادہ نروس ہوتی ہیں؟
جواب میں انہوں نے بتایا ایک ڈرامے میں اداکار عمیر رانا اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے میرے والدین کا کردار ادا کیا تو اس دوران میں بہت زیادہ نروس تھی اور کوشش کرتی تھی کہ ان کے برابر کی انرجی میری ایکٹنگ میں ہونی چاہیے۔