Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 جون 2024 03:46pm

وڑ گیا کے بعد شیر افضل مروت کا ایک اور جملہ وائرل

سوشل میڈیا پر شیر افضل مروت یوں تو سب کی توجہ حاصل کر ہی رہے ہیں تاہم ان دنوں اپنی ویڈیو کی بدولت ایک بار پھر وائرل ہوگئے ہیں۔

حال ہی میں شیر افضل مروت ایک انٹرویو میں موجود تھے کہ اسی دوران ان کا بیٹا بھی ویڈیو میں آ گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر پارلیمنٹ شیر افضل مروت اس بار اپنے بیٹے کی بدولت وائرل ہو رہے ہیں، جس میں وہ بیٹے کو دلچسپ انداز میں تبصرہ کرتے دکھائی دیے۔

شیر افضل میزبان کی بات کا جواب دے رہے تھے کہ اسی دوران چھوٹا بیٹا ایکشن فلموں میں کرداروں کی طرح ایکشن کرتا دکھائی دیا۔

اس پر شیر افضل بھی اظہار خیال کرتے ہوئے بچے کی جانب متوجہ ہوئے اور کہنے لگے کہ کئی مرتبہ یہ میرے ساتھ بھی ایسے کر چکا ہے۔

ساتھ ہی میزبان بھی بچے سے متعلق بول پڑے کہ آپ کا بیٹا ماشاء اللہ بڑا شرارتی ہے۔

اس پر شیر افضل مروت نے پہلے تو قہقہ لگایا اور پھر کہنے لگے کہ یہ بیٹا میرا ’ونڈر فُل بغیرت‘ ہے۔پارٹی سے اختلافات، شہریار آفریدی کے بعد شیر افضل مروت نے بھی قومی اسمبلی سے استعفے کی دھمکی دے دی

سوشل میڈیا پر شیر افضل مروت کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین وڑنے سے تشبیہہ دے رہے ہیں، جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے ہی پورا پروگرام وڑ دیا ہے۔

Read Comments