حیدر آباد میں اسپتال میں دوران آپریشن 17 لڑکی جاں بحق ہو گئی ہے، لڑکی کی موت پر ورثا سراپا احتجاج۔
تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے بھٹائی اسپتال میں یہ واقعہ رونما ہوا ہے جہاں لڑکی نورالعین انتقال کرگئی۔
ورثاء کی جانب سے الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نورالعین کوغلط انجیکشن لگایا گیا جس سے وہ جان سے چلی گئی۔
دوسری جانب اسپتال کے ایم ایس پریل جوکھیو کا کہنا تھا کہ لڑکی کا سینے کا آپریشن تھا، جو مکمل احتیاط سےشروع ہوا تاہم لڑکی کی موت کی وجہ فوری نہیں بتاسکتے۔
خاور مانیکا تشدد کیس: پی ٹی آئی وکیل کو گرفتار کرلیا گیا
ایم ایس کا مزید بتانا تھا کہ شفاف تحیقیقات ہوگی، ملوث افراد کے خلاف کاروائی ہوگی۔