Aaj Logo

شائع 24 جون 2024 01:22pm

سنی اتحاد کونسل کوپارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاجی کیمپ لگانے کی اجازت سے انکار

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سنی اتحاد کونسل کوپارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاجی کیمپ لگانے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکرنے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر احتجاجی کیمپ لگانے سے روکا۔ سنی اتحاد کونسل نے پارلیمنٹ گیٹ نمبر1 پراحتجاجی دھرنے کی اجازت مانگی تھی۔

پی ٹی آئی کا 9 مئی کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

ذرائع کے مطابق سنی اتحاد بانی پی ٹی آئی کی رہائی اورآپریشن عزم استحکام کیخلاف احتجاج کرناچاہتی ہے، اسپیکرقومی اسمبلی نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر احتجاجی کیمپ لگانے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق آپ لوگ روزانہ یہ معاملہ ایوان میں اٹھاتے ہیں توکیمپ کی کیا ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ عمرایوب کی سربراہی میں وفد نے ملاقات میں احتجاجی کیمپ کی اجازت مانگی تھی۔

Read Comments