Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 جون 2024 10:04pm

اوکاڑہ میں پٹواری پر انسانیت سوز تشدد، ویڈیو وائرل

اوکاڑہ میں پٹواری کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزمان نے دیرینہ رنجش کی بنیاد پر گلے میں پٹہ ڈال کر سرِعام زد و کوب کیا۔

ملزمان نے پٹواری کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوکاڑہ تھانہ ستگھرہ کی حدود موضع جبوکہ کے نزدیک قریب محکمہ مال کے پٹواری پر ملزم مکے اور ڈنڈے برسارہے ہیں۔

پٹواری ریاض الحق ملزمان سے جان بخشی کیلئے منتیں بھی کرتا رہا۔ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ڈی پی او نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو کارروائی کا حکم دے دیا۔

پسند کی شادی کرنے والا نوجوان چھریوں کے وار سے قتل

تھانہ ستگھرہ پولیس نے 2 نامزد ملزمان سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم ابھی تک کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکتی ہے۔

Read Comments