Aaj Logo

شائع 24 جون 2024 12:39pm

’کبھی ہم بھی خوبصورت تھے‘، ماضی کی شاہکار جوڑی دیکھ کر مداح حیران ہو گئے، تصویر وائرل

حال ہی میں راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی کی ایک تصویروائرل ہورہی ہے۔ اس تصویر کوایک فیس بک صارف اور ناپا کی طالبہ مدیحہ مسعود نے شیئر کی تھی۔ راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی اپنی ذاتی زندگی اورتصاویر کو عوامی سطح پر شیئر نہیں کرتےہیں۔

مداح تصویرمیں اپنے پسندیدہ فنکار کودیکھ کرپہچان نہپیں پائے۔ تصویر میں راحت کاظمی کافی کمزور نظر آرہے تھے۔ ساحرہ کاظمی اور خاندان کے دیگر افراد کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مدیحہ مسعود نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 77 سالہ لیجنڈری راحت کاظمی اپنی اہلیہ اور اہل خانہ کے ہمراہ ہیں۔

راحت کاظمی ماضی کے مشہورتجربہ کار پاکستانی اداکارہیں، جنہوں نے اپنی بہترین ٹیلی ویژن پرفارمنس اور ہٹ ڈراموں کے ذریعے لازوال شہرت حاصل کی۔ راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی کے مشہور ڈراموں میں ”تیسرا کنارہ“ شامل ہے، جس سے اس اداکارجوڑے نے بے پناہ شہرت حاصل کی ہے۔

دھوپ کنارے میں راحت کاظمی کا ڈاکٹر احمر کا کردار بے حد مقبول ہوا تھااور وہ مشہور پاکستانی اداکاراؤں سمیت پاکستانی خواتین کے انتہائی کرش بن گئے۔

راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی کے دو باصلاحیت بچے علی کاظمی اور ندا کاظمیہیں۔ ندا اور علی خوشگوار شادی شدہ زندگی گذار رہے ہیں، اور پیارے بچوں کے والدین ہیں۔

اپنے پسندیدہ اداکاروں کومدت بعد دیکھ کران کے مداحوں کی پرانی یادیں تازہ ہوگئیں اور وہ انہٰیں دیکھ کر بے حد خوش ہوئے، تاہم وہ راحت کاظمی کی صحت کے بارے میں افسردہ اور فکرمند ہیں۔ راحت کاظمی کے مداحوں نے راحت کاظمی اور ان کے خوبصورت خاندان کے لیے دلی دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Read Comments