ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار419 میگاواٹ تک پہنچ گیا جس کے بعد طویل لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا۔
ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار500میگاواٹ ہے، بجلی کی پیداوار 19 ہزار81 میگاواٹ ہے، ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق لائن لاسزوالے علاقوں میں 12 سے14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، پن بجلی ذرائع سے 6ہزار95 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 657 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار565 میگاواٹ ہے۔