Aaj Logo

شائع 24 جون 2024 10:51am

سولر سسٹم کی تار سے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں سولر سسٹم کی تار سے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جتوئی تھانے کے ایک گاؤں کا رہائشی امجد مرغوں کی لڑائی دیکھنے جا رہا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا۔

وہ کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ بعد میں مقامی لوگوں نے لاش کو اسپتال منتقل کردیا جسے بعد میں لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Read Comments