Aaj Logo

شائع 24 جون 2024 10:33am

پی سی بی کے ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے اہم فیصلے

ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار کو بہتر کرنے کیلئے پی سی بی کے اجلاس میں اہم فیصلے کر لیے گئے۔ چئیرمین محسن نقوی نے کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینے کے پلان کی اصولی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق والٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے تینوں فارمیٹ کے ٹورنامنٹس کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جبکہ بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کا بھی جائزہ لیا گیا۔

بعدازاں چیئرمین بی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو ہر سطح پر پرموٹ کیا جائے گا، کلب لیول سے نیشنل لیول تک تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں 2 بار بڑا کارنامہ انجام دے دیا

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ بہترین کوچز نئے ٹیلنٹ کی ٹریننگ کرکے صلاحیتوں میں نکھار لائیں گے، کارکردگی، فٹنس اور میرٹ پر کھلاڑیوں کو آگے موقع دیا جائے گا۔

جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے گیپ کو کم کرنے میں مدد ملے گی، پرفارمنس اور فنٹس پر ہی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا،میرٹ، کارکردگی اور فٹنس پر رتی بھر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Read Comments