Aaj Logo

شائع 24 جون 2024 09:33am

پنجاب اور بلوچستان میں بارش کا امکان، سندھ میں درجہ حرارت 47 ڈگری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ سندھ میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ کے متعدد شہروں میں پارا 42 سے 46 ڈگری تک رہے گا جبکہ جیکب آباد اور سکھر میں درجہ حرارت 47 ڈگری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں: رواں سال مون سون بارشیں 35 فیصد تک زیادہ ہونے کے خطرات ہیں: پی ڈی ایم اے

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں 45، پشاور میں 42، اسلام آباد میں 40 اور کوئٹہ میں 38ڈگری سینٹی گریڈ جتنی شدت کی گرمی محسوس کی جائے گی۔

پیشگوئی کے مطابق دن بھر شدید گرمی کے بعد بعد شام یا رات میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اوربارش

محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار،لسبیلہ، بارکھان، ژوب، شیرانی، کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، نصیرآباد، جھل مگسی اور ڈیرہ بگٹی میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 ڈگری ریکارڈ، قلات میں34، زیارت میں درجہ حرارت 28، چمن میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 40،ژوب میں37، سبی میں 47، تربت میں 48، نوکنڈی میں 44، جیوانی میں35 اورگوادر میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Read Comments