Aaj Logo

شائع 24 جون 2024 09:26am

اسلام آبادہائی کورٹ میں آج اہم کیسز کی سماعت ہوگی

اسلام آبادہائی کورٹ میں آج اہم کیسز کی سماعت ہوگی۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواست اور اسلام آباد کے تین حلقوں میں الیکشن ٹریبونل تبدیلی کے خلاف کیسزکی سماعت ہوگی۔

چیف جسٹس شعیب شاہین، عامرمغل اورعلی بخاری کی درخواستوں پرسماعت کریں گے۔ عدالت نے نئے اور پرانے ٹریبونل کو کارروائی سے آج تک روک رکھا ہے۔

علاوہ ازیں آزاد کشمیرکے لاپتہ شہری خورشید احمد کی بازیابی کیلئے دائردرخواست پرسماعت آج ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کرین گے۔

عدالت نے حساس اداروں کے افسران سے دستخط شدہ رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

Read Comments