Aaj Logo

شائع 23 جون 2024 09:43am

آسٹریلوی فاسٹ بولر نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں 2 بار بڑا کارنامہ انجام دے دیا

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں لگا تار 2 ہیٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں افغانستان کے خلاف بولنگ کے دوران آسٹریلوی فاسٹ بالر پیٹ کمنز نے اپنی دوسری ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔

پیٹ کمنز نے 18ویں اوور کی آخری بال پر کپتان راشد خان جبکہ 20 ویں اوور کی پہلی اور دوسری بال پر کریم جنت اور گلبیدین نائب کو آؤٹ کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

اس سے قبل بنگلادیش کے خلاف کھیلے گئے سپر 8 کے میچ میں بھی پیٹ کمنز نے ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی جو کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی پہلی ہیٹ ٹرک تھی۔

کرکٹ کی ایک مشہور ویب سائٹ کے مطابق مجموعی طور پر ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ کارنامہ آٹھویں مرتبہ انجام دیا گیا ہے۔

پیٹ کمنز سے پہلے 2007 میں آسٹریلوی فاسٹ بالر بریٹ لی نے ٹی 20 کے افتتاحی ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔

Read Comments