Aaj Logo

شائع 22 جون 2024 07:55pm

تیز رفتاری کی انوکھی سزا متعارف، گاڑیوں سے ہمیشہ کیلئے ہاتھ دھونا پڑے گا

تیز رفتار گاڑی چلانے والے ڈرائیورز کی شامت آگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریا میں ایک قانون بنایا گیا ہے جس کے تحت حکومت کی جانب سے تیز رفتار گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کی گاڑیوں کو ضبط اور فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔

اس ان انوکھی کا نفاذ چند ماہ قبل شروع ہوا، 60 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ رفتار کی حد سے تجاوز کرنے والے کار ڈرائیورز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس قانون کا نفاذ اس وقت ہوا جب آسٹریا میں سڑک حادثات میں تشویشنال حد تک دن بہ دن اضافہ ہونے لگا، مذکورہ قانون کے نفاذ کے بعد آسٹریا کے حکام کو امید ہے کہ یہ نیا اقدام تیز ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف ایک مضبوط رکاوٹ ثابت ہوگا۔

Read Comments