Aaj Logo

شائع 22 جون 2024 05:28pm

ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کیلئے پاکستان اسنوکر ٹیم کا اعلان

سعودی عرب میں ہونے والی ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کیلئے پاکستان اسنوکر ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

قومی ٹیم کیوئسٹس ایونٹ اور 6 ریڈ ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ ایشین انڈر 21 مقابلوں میں بھی قومی کھلاڑی ان ایکشن ہوںگے۔

اسجد اقبال اویس اللہ منیر احسن رمضان پاکستان کی نمائندگی کریں گے، حسنین اختر، حمزہ الیاس بھی ایشن ٹیم کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

ایشین مقابلوں میں شرکت کے لئے قومی اسنوکر کیمپ کراچی میں شروع ہوگا۔

قومی کھلاڑیوں کو سعودیہ عرب کے ویزے کا انتظار ہے اسنوکر کھلاڑیوں کو ویزا ملنے پر فلائٹ 26 جون کو شیڈول ہے۔ انڈر 21 اور6 ریڈ چیمپئن شپ 26 جون سے ہی شروع ہوگی۔

Read Comments