کیسٹر آئل کیسٹر کے درخت کی پھلیوں سے آتا ہے۔ یہ بہت سی کاسمیٹکس کا ایک جزو ہے اور بہت ساری مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے زمانہ قدیم سے استعمال کیا جارہا ہے۔
کیسٹر آئل ایک محفوظ، سستا، قدرتی گھریلو علاج ہے، جو بالوں کے جھڑنے سمیت مختلف علاج کے لئے سالوں سے مشہور ہے۔
اگرچہ ابھی تک ایسے سائنسی مطالعے نہیں ہوئے ہیں، جو یہ ثابت کرتے ہوں کہ کیسٹر آئل بالوں کو دوبارہ بڑھا سکتا ہے ، لیکن یہ ایک کم خطرے والا علاج ہے، جو آپ کی بھنوووں کو گھنا کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔
کیا آپ سن اسکرین درست طریقے سے استعمال کر رہے ہیں؟
بھنووں پر کیسٹر آئل کا استعمال کیسے کریں
بھنووں کے استعمال کے لئے ایک ایسی مصنوعات کا انتخاب کرنا ضروری ہے ،جو خالص کیسٹر آئل ہو۔ کیسٹر آئل جو دوسرے تیل یا اجزاء کے ساتھ ملایا گیا ہو، جلن کا سبب بن سکتا ہے اور مطلوبہ نتائج پیدا نہیں کرسکتا ہے۔
اس سے پہلے کہ آپ اپنی بھنوؤں پر کیسٹر آئل لگائیں ، اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پیچ ٹیسٹ کریں کہ آپ کو الرجی کا رد عمل نہیں ہوگا۔ پیچ ٹیسٹ کرنے کے لئے اپنے بازو کے نیچے کیسٹر
آئل کے چند قطرے لگائیں۔ یہ دیکھنے کے لئے کم از کم ایک دن انتظار کریں کہ آیا اس حصے میں الرجی کی علامات پیدا ہورہی ہیں ، جیسے سرخی ، سوجن ، اور خارش۔
اگر آپ کو الرجی کا کوئی رد عمل پیدا نہیں ہوتا ہے تو ، آپ اسے اپنے چہرے پر استعمال کرسکتی ہیں۔
بھنوؤں پر کیسٹر آئل لگانے کے لئے
روزانہ کی بنیاد پر بھنوؤں پر کیسٹر آئل لگانے کے لئے دن کا ایک وقت منتخب کریں۔ رات کو، سونے سے پہلے، ایک اچھا انتخاب ہے ،تاکہ سونے کے دوران تیل آئی بروز پررہ سکے. آپ اپنےتکیے کی حفاظت کسی تولیے سے کرسکتی ہیں۔
سب سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی بھنویں صاف اور میک اپ سے پاک ہیں۔
بھنوؤں پر کیسٹر آئل کی تھوڑی سی مقدار لگانے کے لئے کاٹن بڈزکا استعمال کریں۔
آہستہ آہستہ کیسٹر آئل کو بھنوؤں میں لگائیں۔ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کیسٹر آئل آنکھوں کے اندر نہ جائے۔ اگر ایسا ہوتا ہے، تو اسے فوری طور پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں.
صبح کیسٹر آئل کو پانی یا ہلکے کلینزر سے دھو لیں
چونکہ اس علاج کے بارے میں بہت زیادہ تحقیق نہیں کی گئی ہے، لہذا یہ جاننا مشکل ہے کہ آپ کو نتائج دیکھنے سے پہلے کتنی دیر تک اس کا استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔