Aaj Logo

شائع 22 جون 2024 03:04pm

کھٹا میٹھا آم کا مربہ

آم کا مربہ گرمیوں کی ایک مزیدار ایشیائی سوغات ہے، جسے تیار کرنے کے بعد محفوظ کر کے رکھا جا سکتا ہے۔ مربہ کے ذائقے کا انحصار کچے آم کے ساتھ شکر اور دیگر مسالاجات کے پرفیکٹ بیلنس پر منحصر ہے۔

یہاں آپ کو اس مزیدار ریسیپی کو گھر پر تیار کرنے کی گائیڈ لائن دے رہے ہیں۔

اجزائےترکیب

  • کچے آم (کیری)، 1 کلو

  • شکر، 1 کلو گرام

  • سبز الائچی پاوڈر، 1 چائے کا چمچ

  • زعفران، 1چائے کا چمچ(آپشنل)

  • کالا نمک، 1 چائے کا چمچ

  • پانی، 2 کپ

سب سے پہلےکچے آموں کو چھیل کر اچھی طرح دھو لیں۔ انہیں چھوٹے چھوٹے کیوبس کی شکل میں کاٹ لیں۔ درمیان سے بیج نکال لیں۔

ایک بڑی پتیلی میں،کچے آم کے ٹکروں اور پانی کو ڈال کر اسے درمیانی آنچ پر پکائیں، جب تک کہ وہ نرم نہ ہو جائے۔ مگر بہت زیادہ نرم نہیں ہونے دیں۔

آہستہ آہستہ نرم آموں میں شکر ڈالتی جائیں اور دھیمی آنچ پر اسوقت تک پکائیں، جب تک کہ شکر اچھی طرح گھل کر گاڑھے سیرپ کی شکل نہ اختیار کر لے۔

اب اس میں الائچی پاوڈر اور زعفران (اگر استعمال کر رہی ہوں) کومکسچر میں شامل کریں۔ پکانے کا عمل جاری رکھیں ، جب تک کہ ایک تار نہ بن جائے اور کچے آم کے ٹکرے سیرپ سے اچھیطرح کوٹڈ نہ ہو جائے۔

اب اس میں کالا نمک ذائقہ بڑھانے کے لیے ڈال دیں اور اچھی طرح ہلالیں۔ ہیٹ پر سے ہٹا لیں۔

مینگو مربہ کو مکمل طور پر ٹھنڈا ہونے دیں۔ اسے کسی اسٹیر لائزڈ جارمیں منتقل کر کے کسی ٹھنڈی اور خشک جگہ پر اسٹور کر لیں۔

یہ مربہ کئی مہینوں تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

Read Comments