کراچی: جناح اسپتال کی سینٹرل فارمیسی کا ایئرکنڈیشنڈ 15 روز سے غیر فعال ہونے کے باعث جان بچانے والی ادویات خراب ہونا شروع ہوگئی۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ 15 دن سے فارمیسی کا ایئرکنڈیشنڈ خراب ہے، ادویات کیلئے کم ازکم 25 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت درکارہوتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایئرکنڈیشنڈ خراب ہونے سے فارمیسی کا درجہ حرارت 32 ڈگری سے زائد ہوگیا جبکہ اسپتال کی انتظامیہ سے رابطےکی کوشش کے باوجود جواب نہیں دیاگیا۔
جناح اسپتال کےایگزیکٹوڈائریکٹرپروفیسرشاہدرسول نے تاحال مؤقف نہیں دیا۔