ان دنوں سوشل میڈیا پر معروف اداکارہ سناکشی سنہا مسلمان لڑکے سے شادی کی بنا پر سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
تاہم ان سے متعلق بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سناکشی سنہا کے خاندان اور جنرل ضیاء کی فیملی کے درمیان کچھ ایسا تعلق ہے جو کہ شاید آپ بھی نہیں جانتے ہوں۔
حال ہی میں سناکشی سنہا فلم ’ہیرا منڈی‘ میں ’فریدن‘ کے کردار کی بدولت وائرل ہوئی ہیں تاہم اب اداکار ظہیر اقبال سے شادی کی خبروں کو لے کر چرچہ میں ہیں۔
ایک وقت تھا جب اداکارہ کے والد شتروگھن سنہا اور والدہ پونم سنہا خاص طور پر جنرل ضیاء الحق اور ان کی اہلیہ سے ملنے پاکستان آیا کرتے تھے۔
شتروگھن سنہا نے ہونے والے مسلمان داماد کو آشیرباد دیدیا، تصویر بھی بنوا لی
’دی انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق شتروگھن سنہا اور جنرل ضیاء کی فیملی کے دوران قریبی تعلقات ہیں، جو کہ آج تک قائم ہیں۔ جنرل ضیاء کی زندگی میں بھی شتروگھن سنہا، اہلیہ اور بچوں سمیت پاکستان آئے تھے، جہاں انہوں نے جنرل ضیاء کی فیملی کے ہمراہ وقت گزارا، شتروگن سنہا جنرل ضیاء کی فیملی کو اپنی فیملی ہی کا حصہ سمجھتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ جنرل ضیاء کی بیٹی زین ضیاء کو شتروگن سنہا اپنی بہن قرار دے چکے ہیں، جبکہ زین ضیاء بھی شتروگن سنہا کو اپنا بھائی قرار دے چکی ہیں۔
دونوں فیملیز کے درمیان قربت کا اندازہ اس بات بھی لگایا جا سکتا ہے کہ 2013 میں جنرل ضیاء کے پوتے عثمان الحق کی شادی کی تقریب میں اپنی منہ بولی بہن زین ضیاء کی دعوت پر بھارتی سینئر اداکار اسلام آباد چلے آئے اور شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
جبکہ کئی مواقع پر شتروگن سنہا نے منہ بولی بہن زین ضیاء سے محبت کا اظہار کیا ہے، یوں اس طرح جنرل ضیاء کے فیملی تعلقات کے باعث سناکشی سنہا بھی جنرل ضیاء کے خاندان سے دوستانہ تعلقات کے باعث چرچہ میں ہیں۔
دوسری جانب پاک بھارت تعلقات کے باعث سوشل میڈیا صارفین میں تجسس اس بات کا بھی ہے کہ کیا جنرل ضیاء الحق کی فیملی سناکشی کی شادی میں شرکت کرے گی؟
کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی پاکستان مخالف پالیسی میں یہ امکان کم ہی دکھائی دے رہا ہے۔