افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر نظرثانی پر کام شروع کر دیا گیا ہے، وزارت ٹرنزاٹ ٹریڈ کو معاہدےپرنظرثانی کی تجاویزتیارکرنےکاٹاسک بھی دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت تجارت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور تجارت افغانستان کی امپورٹ ضروریات سےآگاہ کرےگی، حکومت نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بارڈرکنٹرول اتھارٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے، بارڈرکنٹرول اتھارٹی سےاسمگلنگ کی روک تھام کیلئے تمام ادارے مشترکہ رسپانس دینگے ۔
ذرائع کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر نظرثانی کے دوران اسمگلنگ روکنے کے اقدامات اٹھائے جائیں گے وزارت تجارت سے ایک ماہ میں رپورٹ تیار کرے گی۔