Aaj Logo

اپ ڈیٹ 21 جون 2024 04:25pm

والدین کم عمر بچی کو کار میں بھول گئے، بچی شدید گرمی سے انتقال کر گئی

والدین کی جانب سے بچوں کے ساتھ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ تو عام ہوتا جا رہا ہے، لیکن اب یہی رویہ بچوں کی جان لینے تک پہنچ چکا ہے۔

حال ہی میں امریکی ریاست ایریزونا میں والدین کی بے حسی کے باعث کم عمر بچی انتقال کر گئی ہے، بچی 4 گھنٹوں تک کار میں بند تھی۔

تفصیلات کے مطابق 3 سالہ شیرلوٹ اپنے والد اسکاٹ کے ہمراہ تھی، والد بچیوں کو اسکول چھوڑنے کے بعد آفس پہنچ گیا تھا، جہاں اس کی فون پر اہلیہ سے بات چیت ہو رہی تھی۔

لیکن اس سب میں والد کو احساس ہی نہیں تھا کہ وہ چھوٹی بیٹی کو سخت دھوپ میں کار میں چھوڑ آئے، ڈیلی سن کے مطابق اسکاٹ 2019 سے لے کر آج تک بچیوں کو اسکول لے کر جاتے اور لے کر آتے ہیں، تاہم چھوٹی بیٹی گاڑی میں ہی تڑپتی رہی۔

کینیڈین فوج نے داڑھی سے متعلق نیا حکم جاری کر دیا

4 گھنٹے قبل انجیلا نے کال کر کے شوہر سے دریافت کیا کہ چھوٹی بیٹی کیسی ہے؟ کیونکہ والدین نے اپنی چھوٹی بیٹی کو پری اسکول میں داخل کرانے کافیصلہ کیا تھا۔

تاہم اسی صبح جب انجیلا بیٹی سے متعلق پو چھ رہی تھی، والد کو یاد ہی نہ تھا کہ بیٹی اسی گاڑی میں موجود ہے۔

کم عمر ترین عازم حج مکہ میں ماں کی گود میں انتقال کرگیا

انجیلا بتاتی ہیں کہ جیسے ہی چھوٹی بیٹی کا تذکرہ آیا، تو اسکاٹ پریشان ہو گئے اور ہڑبڑا گئے۔ وہ بتاتی ہیں کہ ابتدائی طور پر مجھے یہ گمان ہوا کہ شاید اسکاٹ بیٹی کو پول میں چھوڑ آئے ہیں، جس کے بعد اچانک اسکاٹ نے کہا کہ ’یا میرے خدایا! میں تو بیٹی کو کار ہی میں بھول آیا ہوں۔

اگرچہ والد کو یاد آ گیا تھا، تاہم اس وقت بہت دیر ہو گئی تھی کیونکہ شیرلوٹ انتقال کر گئی تھی، 911 بھی موقع پر پہنچ گئی تھی، جس نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی، لیکن ناکام رہے۔

کم عمر عازم حج کی درجہ حرارت سے موت، ڈاکٹر کا بڑھتے درجہ حرارت پر بچوں کی جان سے متعلق خدشہ

جبکہ شیرلوٹ کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں موت کی تصدیق کی گئی، ڈاکٹرز کے مطابق بچی کار میں موجود گرمی کو برداشت نہ کر سکی اور انتقال کر گئی۔

Read Comments