سکھر بیراج کا گیٹ نمبر 47 مرمتی کام کے دوران گرگیا جس کے بعد بیراج پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
گیٹ نمبر44 ٹیڑھا ہوگیا، گیٹ نمبر 47 کے ستونوں کو بھی نقصان پہنچا، پانی گیٹ کے اوپر سے گزر کر ڈاؤن اسٹریم جانے لگا۔ محکمہ آبپاشی کے افسران کے مطابق گیٹ نمبر بڑے درخت کے ٹکرانے سے ٹیڑھا ہوا۔
وزیرآبپاشی سندھ جام خان شورو نے سکھر بیراج کا دورہ کیا اور انہوں نے دروازوں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور کہا گیٹ کی مرمت کے باعث لیفٹ اور رائٹ بینک کینال کو پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔