Aaj Logo

شائع 21 جون 2024 10:33am

رکشے میں آئے ڈکیتوں نے بھارتی اداکار انوپم کھیر کو لوٹ لیا

بھارتی اداکاروں سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین سمیت مداحوں کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیتی ہیں۔

حال ہی میں معروف بھارتی اداکار انوپم کھیر سے متعلق خبر نے توجہ حاصل کی ہے، جس میں اداکار ڈکیتی کا شکار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں انوپم کھیر کے آفس میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے، جہاں اداکار کے آفس میں ڈکیت داخل ہوئے۔

اداکار کی جانب سے اس حوالے سے انسٹاگرام پر مداحوں سے یہ خبر شئیر کی گئی تھی، ساتھ ہی ٹوٹے ہوئے دروازے کی تصویر بھی اپلوڈ کی گئی تھی۔

سر پربال نہیں تو ٹیٹو ہی سہی ، انوپم کھیر کا گنجے حضرات کیلئے انوکھا انداز

انوپم کھیر کے مطابق واقعہ بدھ کی رات کو پیش آیا، جب ڈکیت اندھیری ویسٹ کے ویرا ڈیسائی روڈ پر واقع اداکار کے آفس میں داخل ہوئے، اداکار کے مطابق ڈکیت آفس سے کیش سمیت فلم کے نیگیٹویز لے اڑے ہیں۔

اداکار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ 2 ملزمان اس جرم میں ملوث ہیں، انہوں نے میرے آفس کے دونوں دروازے توڑے اور کیش اکاؤنٹ ڈیپارٹمنٹ سے چرائے، ڈکیتوں نے فلمز کے نیگیٹوز بھی چرالیے ہیں، جو کہ باکس میں موجود تھے۔

جبکہ واقعے کی ایف آئی آر بھی اندھیری ویسٹ پولیس اسٹیشن میں درج کر لی گئی ہے، دوسری جانب پولیس کی جانب سے بھی واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

انوپم کھیر کی جانب سے انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان رکشے میں سوار ہو کر آئے تھے، جبکہ ڈکیتی کے بعد اسی رکشے میں بیٹھ کر فرار ہوئے۔

Read Comments