لاہور میں سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور نرسز کے احتجاج کے باعث عوام شدید تکلیف سے دوچار ہیں۔
لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں عید کے بعد دوسرے روز بھی ینگ ڈاکٹرز اور نرسوں نے اوپی ڈیز بند کر رکھی ہیں جس سے مریض بے حد پریشان ہیں۔
ینگ ڈاکٹرز اور نرسز کی جانب سے ہفتے کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور خانیوال میں نرس کی گرفتاری کے خلاف لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کی کال دے دی تھی۔
میو، سروسز، جناح اور جنرل اسپتال کی اوپی ڈی میں کام بند ہونے سے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
ینگ ڈاکٹرز نے وزیر اعلی مریم نواز سے ڈاکٹرز کی بے عزتی پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔