Aaj Logo

شائع 21 جون 2024 08:32am

بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملرنے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، دوطرفہ بات چیت کے مقاصد کا تعین کرنا دونوں ممالک کا اندرونی معاملہ ہے، ہم ملٹری ٹوملٹری اور دوطرفہ پروگراموں کے ذریعے رابطے جاری رکھیں گے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے کہا کہ امریکا کے لیے پاکستان اور بھارت سے تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کی حمایت کرتے ہیں۔

کیا امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کرا سکتا ہے، ترجمان کا جواب

میتھو ملر نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات کی رفتار اور دائرہ کار کا تعین انہیں خود کرنا ہے، ہم بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کے ذریعے سیکیورٹی سے متعلق پر بات کر رہے ہیں، پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں انسداد دہشت گردی صلاحیت سازی کے کئی پروگرام شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان ملٹری ٹو ملٹری مصروفیات کے سلسلے کی حمایت کرتے ہیں، انسداد دہشت گردی معاملات پر پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں۔

پاکستان کے ساتھ سیکورٹی پارٹنر شپ ترجیح یے، وسعت دیں گے، امریکہ

میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ علاقائی سلامتی کے معاملات پر بات چیت جاری رکھیں گے، ہم انسداد دہشت گردی کے معاملات کو بہت سنجیدہ لیتے ہیں۔

Read Comments