لاہور کے ایک مکان میں پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والے بھائی بین کا پوسٹ مارٹم ہوگیا۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں کی موت مضر کھانا کھانے سے واقع ہوئی۔
غالب مارکیٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ہلاکت بظاہر فوڈ پوئزننگ سے ہوئی۔ مزید حقائق فرانزک کی رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔
پولیس نے مرنے والے بھائی بین کے بھائی بابر کا بیان لینے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
جمعرات کی رات حامد اور اس کی بہن صائمہ گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔ صائمہ کی لاش کمرے سے جبکہ حامد کی لاش صحن سے ملی تھی۔