Aaj Logo

شائع 20 جون 2024 11:21am

عید کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس 78 ہزار کا سنگ میل عبور کرگیا

عید کے بعد کاروبار کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا، 100 انڈیکس پہلی بار 78 ہزار کا سنگ میل عبور کرگیا۔

عید تعطیلات کےبعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان ہے، آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1300 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوگیا، جس کے بعد 100 انڈیکس پہلی بار 78 ہزار کا سنگ میل عبور کرگیا۔

واضح رہے کہ عید کی تین روزہ تعطیلات کے بعد آج کاروبار کا پہلا دن ہے۔

دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان عید تعطیلات کے بعد بھی برقرار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں9 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹربینک میں ڈالر278 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔

Read Comments