وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں فری وائی فائی سروس کی فراہمی سو مقامات سے بڑھا کر دوسو مقامات پر کر دی گئی ہے۔ مریم نواز کہتی ہیں ڈیجیٹل پنجاب ویژن کے تحت فری وائی فائی سروس مہیا کی جارہی ہے۔
ایمرجنسی میں فری وائی فائی سے پولیس اور اہلخانہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ فری وائی فائی سے ویمن سیفٹی ایپ، ٹیکسی رائیڈ بک کروانے، پنجاب پولیس ایپ اور واٹس ایپ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
لیکن یہ فری وائی فائی سروس فیس بُک، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور دیگر انٹرٹینمنٹ ایپس کیلئے نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ اپنی ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے، ستھرا پنجاب کا خواب حقیقت میں بدل رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عیدالاضحیٰ کے بہترین انتظامات پرعوامی نمائندوں، انتظامیہ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، بلدیاتی اداروں اور پولیس کو شاباش پیش کی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عید الاضحیٰ پر مسلسل 72 گھنٹے جاری زیرو ویسٹ مشن کی کامیابی اشتراک کار کی بہترین مثال ہے، شہروں، قصبات اور بڑے دیہات میں صفائی کے عمل کو بہترین طریقہ سے سر انجام دیا گیا، آلائشیں ٹھکانے لگا کر فینائل اور عرق گلاب ملے پانی سے سڑکیں دھونے کا عمل نئی جدت ہے۔
پنجاب میں عیدالاضحیٰ پر عرق گلاب ملے پانی سے سڑکوں کی دھلائی
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عید گاہوں، مساجد اور امام بارگاہوں میں سیکیورٹی انتظامات تسلی بخش رہے، مویشی منڈیوں کے اچھے انتظامات سے خریدار اور بیوپاریوں کے لیے آسانی ہوئی، صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور ان کی ٹیم نے قابل تحسین کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔
آلائشیں اور صفائی نہ ہونے کی شکایت ملی تو فوری کارروائی ہوگی، مریم نواز
انہوں نے بتایا کہ کمشنر، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر ویسٹ مینجمنٹ انتظامیہ نے بھی اپنے فرائض بخوبی نبھائے، مجھے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے، ستھرا پنجاب کا خواب حقیقت میں بدل رہا ہے۔
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ ماضی قریب کے برعکس لاہور صاف ستھرا اور چمکتا دمکتا نظر آیا، صفائی ستھرائی کے لیے شہریوں کا حکومتی اداروں سے تعاون قابل تعریف ہے، افسر اور عملہ عوام کی توقعات پر پورا اترے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ گرمی کے باوجود زیرو ویسٹ مشن تندہی سے مکمل کیا گیا، اسی جذبے اور لگن کے ساتھ شہروں کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کاعمل جاری رکھنا ہے، پنجاب کے ہر شہر اور ہر گاؤں کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتی ہوں۔