Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 جون 2024 11:34am

جوہری ہتھیاروں کی ریس میں پہلی بار بھارت پاکستان سے آگے، چین کی دونوں پر سبقت

سویڈین کے ادارے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سیپری) نے اپنی اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں پہلی بار بھارت نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ چین کے پاس ان دنوں ممالک کسے کہیں زیادہ جوہری ہتھیار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ جاری ہے اور بھارت کے پاس 172 اور پاکستان کے پاس 170 جبکہ چین کے پاس 500 ایٹمی وار ہیڈز ہیں۔

بڑھتی عالمی کشیدگی کے دوران پاکستان جوہری ہتھیاروں پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے گزشتہ ایک برس میں اپنے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ہوا، 2023 میں بھارت کے پاس 164 جوہری وار ہیڈز تھے رواں برس یہ تعداد بڑھ کر 172 ہوچکی ہے۔

سیپری کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان بھی اس دوڑ میں شامل ہے اور وہ بھارت کے مقابل اپنے جوہری ہتھیار تیار کررہا ہے جبکہ بھارت کی توجہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پر مرکوز ہے، ایسے ہتھیار جو چین کو بھی نشانہ بنا سکتے ہوں۔رپورٹ میں اس امر کی نشاندہی کی گئی کہ چین نے تقریباً 24 ایمٹی وار ہیڈز کو لانچروں پر نصب کردیے ہیں۔

Read Comments