Aaj Logo

شائع 20 جون 2024 04:17pm

13 سالہ بچے کو قتل کرکے لاش ڈرم میں چھپانے والا سوتیلا بھائی گرفتار

لاہور کے نواحی علاقے مظفر کالونی سے دس جون کو پراسرار طور پر گمشدہ ہونے والے 13 سالہ بچے حسیب کی لاش گھر کی چھت پر رکھے گئے ڈرم سے برآمد کرلی گئی ہے، پولیس نے بطور ملزم بچے کے سوتیلے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق اہلخانہ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے سوتیلے بھائی علی اصغرنے حسیب کو قتل کرکے لاش چھپائی اور پھر وہ فرار ہوگیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا۔

حسیب کی گمشدگی پر والد احمد یار کی درخواست پر اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مفرور سوتیلے بھائی کو پولیس نے خوشاب سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مکان کی لالچ میں حسیب کو قتل کیا۔

Read Comments