چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق ثمینہ ممتاز زہری نے گورنرسندھ کامران ٹیسوری کوخط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق سندھ میں بے زبان جانوروں پر ظلم ڈھانے والے مجرمان کے خلاف ثمینہ ممتاز زہری نے گورنر سندھ کو خط میں انہیں مثالی سزائیں دینے کی سفارش کی ہے۔
سانگھڑ میں نامعلوم افراد نے کلہاڑی کے وار سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی
سینیٹ قائمہ کمیٹی کی چیئر پرسن نے سندھ میں جانوروں کے ساتھ لرزہ خیز واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خط میں لکھا کہ مالک کا قتل اور معصوم جانور پر ظلم سفاکانہ فعل ہے۔
ثمینہ ممتاز کا کہنا تھا کہ اونٹنی کے فوری علاج کے لئے پی پی کے اراکین کا فوری ردعمل حوصلہ افزا بات ہے۔
ظلم کا نشانہ بننے والی اونٹنی کے بعد زخمی گدھا بھی علاج کیلئے کراچی منتقل
انہوں نے خط میں مزید کہا کہ ریاست کی رٹ قائم کرنے کے لیے سزائیں ناگزیر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سانگھڑ میں بے رحم وڈیرے نے ایک اونٹنی کے اپنے کھیت میں جانے پر کلہاڑی سے حملہ کر کے ٹانگ کاٹ دی ی تھی۔ پھر اس کے 2 روز بعد ہی ایک اور واقعہ پیش آیا جب حیدرآباد میں بھی بے زبان گدھے پر بہیمانہ تشدد کے بعد اس کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔
بعد ازاں معصوم جانوروں پر ظلم کا سلسلہ رکا نہیں، وہیں راولپنڈی میں روات کے علاقہ میں ایک سفاک شخص نے گدھی کے دونوں کان کاٹ دیے تھے۔
مالک بے زبان جانورکو لیکرتھانے کے چکر لگاتا رہا۔ واقعہ کے 14 روز بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا۔