شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک میں عید کی رونقیں سیاحوں کی آمد سے دوبالا ہوگئیں۔ سیاحوں کی بڑی تعداد شمالی وزیرستان کے سیاحتی مقام پر پنہچ گئی۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ عید کے تین دنوں میں کم و بیش 15 لاکھ سیاح رزمک پہنچے۔ سیاحوں کی اِتنی بڑی تعداد میں آمد اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ علاقے میں امن بحال کیا جاچکا ہے۔
تین دن میں 23 ہزار گاڑیاں اور 1500 موٹر سائیکلیں رزمک میں داخل ہوئیں۔ بچوں اور بڑوں نے یکساں طور پر قدرتی حسن سے مالامال اس علاقے میں اچھا وقت گزارا۔
اس موقع پر سیکیورٹی فورسز نے بہترین انتظامات کیے تھے۔ سیاحوں نے سہولتیں فراہم کرنے پر فورسز کا شکریہ ادا کیا۔