Aaj Logo

شائع 19 جون 2024 04:58pm

ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

لودھراں میں ذہنی طور پر معذور لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا واقعہ گزشتہ روز گیلے وال میں پیش آیا۔

ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جو ملزم متاثرہ لڑکی کا رشتے دار ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ لڑکی کا میڈیکل ٹیسٹ کرا لیا گیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد ملزم کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Read Comments