Aaj Logo

شائع 19 جون 2024 01:32pm

سندھ اور بلوچستان کے 5 اضلاع کے 6 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو کی تصدیق

پاکستان میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ مسلسل جاری ہے، سندھ اور بلوچستان کے 5 اضلاع کے 6 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ملک میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ تھم نہ سکا، محکمہ صحت کے حکام کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے 5 اضلاع کے 6 ماحولیاتی نمونوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی اور لورا لائی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، چمن اور پشین جبکہ سندھ کے شہروں حیدر آباد اور میر پور خاص کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 45 اضلاع کے 182 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا جا چکا ہے جبکہ رواں سال 5 پولیو کیسز سامنے آئے جبکہ اس مرض سے ایک موت رپورٹ ہوئی ہے۔

Read Comments