بھارت کے شہر بنگلور میں ایک خاتون نے آن لائن آرڈر کے ذریعے معروف برانڈ ہرشے کا چاکلیٹ سیرپ منگوایا تو اس وقت اُسے شدید دھچکا لگا جب سیرپ کے اندر سے مردہ چوہا نکل آیا۔
خاتون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ ناشتے کے لیے چاکلیٹ سیرپ چاہتی تھی۔ زیپٹو کے ذریعے اُس نے آن لائن آرڈر دیا۔
انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی تصویروں اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چاکلیٹ سیرپ سے برآمد ہونے والا ؎ردہ چوہا ناشتے کی میز پر پڑا ہے۔
ہرشے چاکلیٹ بنانے والی کمپنی نے پرامی سری دھر سے کہا ہے کہ وہ چاکلیٹ سیرپ کی بوتل کا کوڈ اور دیگر تفصیلات کمپنی کو بھیجے تاکہ ایک نمائندہ آکر معاملات کا جائزہ لے سکے۔
پرامی سری دھر نے پوسٹ میں بتایا کہ دو لڑکیوں نے یہ چاکلیٹ سیرپ چاٹا تھا اور ان میں سے ایک بےہوش ہوگئی۔ دونوں لڑکیوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کا علاج ہو رہا ہے۔
پرامی سری دھر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے کمپنی کے فون نمبر پر شکایت درج کرانے کی کوشش کی تھی تاہم شکایات درج نہیں کی گئی۔