وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ’ستھرا پنجاب‘ کو مستقل معیار بنائیں، یہ صرف نعرہ نہیں رہا، پنجاب کی حکومت اور عوام نے کرکے دکھایا ہے، عید کے 3 دنوں میں ہر روز عوامی خدمت کا ایک نیا ریکارڈ بنایا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عید کے تین دن جاری رہنے والا ”آپریشن کلین اپ“ آج مکمل ہو گا۔
عیدالاضحی پر 72 گھنٹے میں مسلسل صفائی، عرق گلاب ملے پانی سے سڑکوں، گلیوں اور راستوں کی دھلائی کی گئی اور آلائشیں اٹھا کر پنجاب میں سرکاری مشینری نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔
عید کے آخری روز بھی جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری، قصائیوں نے نرخ کم کردیے
مریم نواز نے صفائی کے بہترین انتظامات پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق، سیکرٹری وزارت بلدیات کے علاوہ صفائی مہم میں شریک تمام میونسپل اداروں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنوں، ضلعی انتظامیہ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت، منتخب نمائندوں، اداروں، افسران اور عملے کے لیے اصل عیدی عوام کی شاباش ہے، آپ کے ٹیم ورک نے عوامی خدمت اور ”یہ ممکن ہے“ کی سنہری اور قابل فخر مثال قائم کی ہے، بڑی عید پر صفائی کا بڑا سٹینڈرڈ بنا جسے قائم رکھنا ہے۔
ویل ڈن پنجاب، ویل ڈن مریم نواز، وزیراعظم شہباز شریف کی شاباش
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا جامع نظام لا رہے ہیں، سب اپنی زمہ داری نبھا کر ’ستھرا پنجاب‘ کو حقیقت بنائیں گے، شہریوں اور میڈیا کا بھی شکریہ جن کے تعاون سے یہ ممکن ہوا۔
آلائشیں اور صفائی نہ ہونے کی شکایت ملی تو فوری کارروائی ہوگی، مریم نواز
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ عید پر شہریوں اور اداروں نے مل کر اپنی ذمہ داری خوب نبھائی، جس کی وجہ سے نا ممکن، ممکن ہو سکا، آئیں ہم سب مل کر اسی جذبے اور تعاون سے ’ستھرا پنجاب‘ کو مستقل معیار بنائیں، الحمدللہ ستھرا پنجاب نعرہ نہیں رہا، پنجاب کی حکومت اور عوام نے کرکے دکھایا ہے۔