Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 جون 2024 12:54pm

فریضہ حج کی ادائیگی مکمل، حاجیوں کی مدینہ منورہ روانگی شروع

فریضہ حج ادا کرنے کے بعد اب حجاجِ کرم مدینہ منورہ کا رخ کر رہے ہیں۔تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد بیشتر حجاج منیٰ سے مکہ مکرمہ واپس پہنچ گئے، طواف وداع کا سلسلہ جاری ہے۔

مدینہ پہنچنے والے حاجی روضہ رسول صل اللہ علیہ وسلم پر حاضری کے ساتھ ساتھ مسجدِ نبوی میں عبادت بھی کریں گے اور مدینہ منورہ اور اس کے نواح میں مختلف مقدس مقامات کی زیارت بھی کریں گے۔

پاکستان کے حاجیوں کی واپسی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے اور جو حاجی فوری طور پر واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں وہ 21 جون سے روانہ ہوں گے۔

مدینہ منورہ کی انتظامیہ اور مسجدِ نبوی کے نگراںوں نے متعلقہ خدمات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور اب وہ حجاجِ کرام کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔ کم و بیش نصف حجاجِ کرام سعودی عرب آمد پر پہلے مدینہ منورہ میں عبادات کرکے جاچکے ہیں۔

جو لوگ حج ایک آدھ ہفتہ پہلے سعودی عرب پہنچتے ہیں وہ حج کے بعد مدینہ منورہ میں حاضر ہوکر عبادات کا شرف پاتے ہیں۔

مدینہ منورہ میں حجاج مسجدِ نبوی کے علاوہ بھی کئی تاریخی مساجد میں عبادت کرتے ہیں اور مقدمات مقامات کی زیارت کے ذریعے روحانی تسکین کا اہتمام کرتے ہیں۔

تمام متعلقہ وزارتیں، محکمے اور غیر سرکاری ادارے حجاجِ کرام کے مدینہ منورہ میں قیام کو زیادہ سے زیادہ آرام دہ بنانے کے لیے دن رات محنت کرتے رہے ہیں تاکہ متعلقہ خدمات کا معیار بلند رہے اور کسی کو کوئی بے جا تکلیف نہ پہنچے۔

Read Comments