Aaj Logo

شائع 19 جون 2024 10:10am

عوام کیلئے اچھی خبر، آئندہ 2 روز میں کہاں کہاں بارشیں ہونے والی ہیں؟

گرمی کے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ آئندہ 2 روز میں ملک میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں دن کے وقت موسم شدید گرم رہے گا، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، شام اور رات میں اسلام آباد، پنجاب کے بعض علاقوں، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ منگل کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح گوجرانوالہ میں 47، منڈی بہاؤالدین اور دادو میں 46، لاہور، سرگودھا، تربت اور بنوں میں 45 جبکہ ملتان، ساہیوال اور فیصل آباد میں 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا، کئی مقامات پر بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز مظفر آباد میں 42، اسلام آباد میں41، پشاور میں 38، کراچی میں 36، کوئٹہ میں 35 اور گلگت میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں عید کے تیسرے دن بھی موسم گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، رات کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے، شمال مشرق سے ہوائیں 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

کراچی آج آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 19 نمبر پر ہے، کراچی میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 77 ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان

ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ صوبے کے جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کراچی میں مون سون بارشوں کا آغاز کب سے ہوسکتا ہے؟

کوئٹہ میں درجہ حرارت 37، قلات میں 34 اور زیارت میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تربت میں 49، سبی میں 48 ڈگری ژوب اور چمن میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

عوام تیاری کرلیں، عید کے دوسرے روز مختلف مقامات پر بارش ہونے والی ہے

اس کے علاوہ نوکنڈی میں درجہ حرارت 45، جیونی میں 36 اور گوادر میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Read Comments