کراچی میں عوامی مقامات پر آلائشیں پھینکنے اور اوجھڑی کاٹنے والوں کے پولیس نے کارروائی کر ڈالی۔
عید قرباں کے بعد شہر میں جگہ جگہ آلائشوں کے ڈھیر لگ گئے۔ پولیس نے آلائشیں پھینکنے والوں کو نشانے پر رکھ لیا۔
ذرائع کے مطابق شہرمیں آلائشوں کے ساتھ چیر پھاڑ کرنے والوں کیخلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 97 افراد کو گرفتار لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر 97 افراد گرفتارکر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
کراچی کے ضلع جنوبی میں عیدگاہ، گارڈن، سنگولین اور لیاری سے 14 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ کورنگی کےعلاقے ماڈل کالونی سے 16 اور ملیر کے علاقوں قائدآباد اور شاہ لطیف سے 10 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
شہر قائد کے علاقے عیدگاہ، گارڈن، سنگو لین اور لیاری سے 14 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا۔
وہیں کورنگی کے علاقے ماڈل کالونی سے 16 افراد گرفتار ہوئے جبکہ ملیر کے علاقوں قائد آباد فلائی اوور اور شاہ لطیف سے 10 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے 10، نیو کراچی سے 6، لیاقت آباد سے 3 افراد گرفتارہوئے۔
پولیس نے پاپوش نگر سے 8 اور شاہراہ نورجہاں سے 4 گرفتار
ضلع غربی میں مومن آباد کے علاقے سے 5 افراد اور کیماڑی کے علاقے سائیٹ سے 2 افراد گرفتار کیا گیا۔
اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے فیروز آباد سے 5، جمشید کوارٹرز سولجر بازار سے 9، جبکہ گلزار ہجری سے 5 گرفتارکیے۔