Aaj Logo

شائع 18 جون 2024 10:25pm

ڈیرہ غازی خان : دو مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق، 7 افراد زخمی

ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک کے دو مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی اور ایک چھ سالہ بچے سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق تونسہ شریف روڈ پر یارو موڑ کے قریب دو موٹر سائیکل اپس میں ٹکرا گئیں جس میں چھ افراد زخمی ہوگئے حادثے کے بعد پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار بے قابو ہوکر زخمیوں پر چڑھ گئی ۔

حادثے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک چار سالہ بچی اور ایک چھ سالہ بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو امدادی کاروائیوں کے بعد ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

دوسرا حادثہ سخی سرور روڈ پر پیش آیا، جہاں دو موٹر سائیکلوں اپسمیں ٹکرا گئیں حادثے میں دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ۔

Read Comments