Aaj Logo

شائع 18 جون 2024 06:36pm

محکمہ تعلیم کے افسر کے گھر ڈکیتی کی واردات

ہری پور میں سرکاری افسران بھی ڈکیتوں کے نشانے پر آگئے ہیں۔

ہری پورتھانہ سٹی کی حدود محلہ بابو میں ڈکیتی کی واردات سامنے آگئی، جہاں 4 مسلح ڈکیت محکمہ تعلیم کے افسر کے گھر میں گھس گئے۔

ملزمان گن پوائنٹ پر 35 لاکھ مالیت کے زیورات لاکھوں کی نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔

متاثرہ افسر چوہدری نذیر نے تھانہ سٹی میں درخواست دیدی ہے، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

Read Comments