مٹیاری کے نواحی گائوں میں عید کی خوشیاں غم میں تبدیل ہوگئیں، سیاسی بحث کے دوران گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں ایس ایس پی افسر اپنے چچا سمیت قتل کردیے گئے۔ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت سچیڈنو کاکا اور اللہ بچایو کاکا کے نام سے ہوئی ہےاور قتل ہونے والا نوجوان سچیڈنو کاکا منسٹری آف فنانس اسلام آباد میں ملازمت کرتا تھا۔
پولیس نے تصدیق کی کہ جاں بحق دونوں افراد آپس میں چچا اور بھتیجا ہیں، پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں تعلقہ ہسپتال منتقل کردیں۔
ادھر ذرائع کے مطابق ملزم فاروق کاکا نے فائرنگ کرکے چچا اور بھتیجے کو قتل کیا ہے۔
مقتول کے والد نے بتایا کہ اس کے بیٹے کو نظام الدین کاکا نے قتل کروایا ہے، دوسری جانب پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں جس پر ورثاء غصے میں نظر آرہے ہیں