پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صوبے میں صفائی ستھرائی کےحوالے سے آج ایک نئی تاریخ لکھی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صفائی آپریشن کی خود نگرانی کی۔
لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے وزیر لوکل گورنمنٹ ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور متعلقہ اداروں کے عملے کو بہترین کارکردگی پرشاباش دی ہے۔
حکومت کی تشکیل کے وقت جو معاہدہ ہوا تھا اس پر عمل کیا جائے، چیئرمین سینیٹ
انھوں نے کہا کہ بروقت آلائشیں ٹھکانےلگانے، صفائی ستھرائی کےلئے متعلقہ ٹیموں نے محنت سے کام کیا۔ اداروں اور فیلڈ عملے نےعوامی خدمت کے جذبے سے کام کیا۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور عملےکی کارکردگی لائق تحسین ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سب اسی طرح ملکر کام کریں گے تو سب کو ’ستھرا پنجاب‘ نظر آئےگا۔ عید الاضحیٰ کے دوسرے اور تیسرے دن بھی اسی جذبے سےکام کریں گے، شہریوں کو خدمات کی فراہمی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔